نیوز ڈیسک

میاں چنوں:اقلیتی فورم پاکستان اور ادارہ برائے سماجی انصاف (Centre for Social Justice) کے زیرِ اہتمام “عام انتخابات 2024 میں اقلیتوں کی مؤثر نمائندگی” کے عنوان سے میاں چنوں میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا
جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنےوالے حلقہ امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی، وکلاء، اساتذہ، اور اقلیتی کمیونٹی کے سابق بلدیاتی نمائندوں، طالبعلموں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار میں اقلیتوں کے مسائل و مشکلات اور انکے حل کے حوالے سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 22A پر عملدرآمد وفاقی و صوبائی سطح پر بااختیار اقلیتی کمیشن کا قیام، کم عمری کی شادی و جبری تبدیلی مذہب کے تدارک، سپریم کورٹ آف پاکستان کے 19 جون 2014 کے فیصلے پر عمل درآمد اور قائد اعظم کی 11اگست 1947 کے دستور ساز اسمبلی سے تاریخ ساز خطاب کو نصاب و آئین کا حصہ بنانے کے مطالبات پر خصوصی گفتگو ہوئی۔
اس ایک روزہ سیمینار سے پیر محمد اسلم بودلہ امیدوار قومی اسمبلی NA146 پیر ظہور حسین قریشی امیدوار قومی اسمبلی NA146 مہر عامر حیات ہراج امیدوار صوبائی اسمبلی PP207 چوہدری شاہد بشیر امیدوار صوبائی اسمبلی PP208 یاسر طالب، الفریڈ گل، ناصر ولیم، ندیم مغل، وقاص بھٹی، چوہدری حنیف حمید مٹو ایڈووکیٹ اور اے ڈی ساحل منیر ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔

By admin