رائٹن ہوٹل فیصل آباد میں انٹرفیتھ پیس اینڈ ہارمونی کانفرنس کا انعقاد

 

نیوز ڈیسک

فیصل آباد (ڈاکٹر سلامت ) انٹرفیتھ کونسل فار پیس اینڈ ہارمنی پاکستان تعاون مجلس علمائے پاکستان کے زیر اہتمام رائٹن ہوٹل فیصل آباد میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت چیئرمین مرکزی روایت حلال کمیٹی پاکستان خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے فرمائی۔ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت جو اسلام اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے یہ احترام انسانیت کا درس دیتا ہے تمام آسمانی کتب قران کریم اور تمام انبیاء اکرام کی حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے انتشار، دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے پاک پاکستان ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ علمائے اکرام و دیگر مذاہب کے رہنما محراب و ممبر اور دیگر عبادت گاہوں سے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو عام کریں۔
سوشل میڈیا پر دل آزاری کا سبب بننےوالی پوسٹوں سے اجتناب کیا جائے۔ یہی پیغام پاکستان کا عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی کمر کو توڑنا ہے آج پوری قوم، علماء و دیگر ادیان عالم سے تعلق رکھنے والے رہنما پاکستان کی سلامتی کیلئے بہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں سانحہ جڑاں والا میں امن و امان کے قیام میں علمائے کرام و دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے مل کر جو عظیم کردار ادا کیا ہے وہ خراج تحسین کے لائق ہے فیصل آباد میں انٹرفیتھ پیس اینڈ ہارمنی کانفرنس سے چیئرمین مرکزی روایت حلال کمیٹی ، بشپ اندریاس رحمت، علامہ سید ذاکر حسین نقوی، پاسٹر ڈاکٹر سلامت، مولانا یاسین ظفر ، فادر خالد رشید آسی ، مولانا محمد ضیا مدنی، سردار گرمیت سنگھ ،مولانا محمد ریاض کھرل، مفتی فتح محمد راشدی، مفتی محمد زکریا، مولانا فاروق اعظم و دیگر حضرات نے خطاب کیا۔اس کانفرنس میں تمام مسالک کے جید علمائے کرام و مشال عزائم اور دیگر مذاہب عالم نے شراکت کی۔ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلام ہمیں احترام انسانیت کا درس دیتا ہے اور پیغمبر دو عالم کی تعلیمات ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے تمام الہامی کتب قران کریم اور انبیاء کرام کی عزت و تکمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ آخر میں تمام مکاتب فکر کے جیدہ علمائے کرام و مشا خ نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہار یکجہتی بھی کی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا اللہ تعالی وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے کانفرنس کے اختتام پہ پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی استحکام حرمین شریفین کے تحفظ افواج پاکستان کے شہداء مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

By admin

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from دی وائیٹ پوسٹ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading