تحریر: عوبید بھٹی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بشپ آف پشاور ڈائیوسس ھمفری سرفراز پیٹرز سے ملاقات، مکمل تعاون کی یقین دہانی ۔
فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا کی آج سینٹ جانز کیتھڈرل چرچ پشاور آمد،بشپ آف پشاور ڈائیوسس ھمفری سرفراز پیٹرز و رفقاء نے گورنر صاحب کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
فیصل کریم کنڈی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہےاور پیپلز پارٹی کے ساتھ منسلک ہیں خیبرپختونخوا کے پینتیسویں گورنر ہیں ۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی محبت اور تعلق لازوال ہے پاکستانی اقلیت ہمارے لیے انتہائی قابل قدر ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ جان کیتھڈرل چرچ ، کے دورے کے موقع پر کیا سربراہ چرچ آف پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا بشپ ہمفری سرفراز پیٹرز ،پریسٹ انچارج پادری جوزف جان ، پادری ہنی، پادری جارج ، صوبائی ممبر پی پی پی اقلیتی امور یاسر بھٹی نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر چرچ پیرش اور یوتھ پیس ایمبسڈرزنے گورنر خیبر پختونخواہ کیساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں، گورنر خیبرپختونخوا نے چرچ کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ 1852 میں اس چرچ کی تعمیر شروع ہوئی اور 1860 میں اس کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا یہ تاریخی جگہ ملکہ برطانیہ کوئین الزبتھ بھی اچکی ہیں میں 1200 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے گورنر خیبر پختون خوان نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروخ اس صوبہ اور اس ملک کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بیرون دنیا میں جب ہمارے مذہبی شعائر کے خلاف کوئی کام کیا جاتا ہے جس طرح ہمارے دل دکھتے ہیں ہمیں بھی اپنے اقلیتوں کے ساتھ انہیں جذبات کے تحت سلوک روا رکھنا چاہیے اور یہ کوشش ہونی چاہیے کہ ہمارے طرز عمل سے پاکستان میں مقیم اقلیتوں کی دل ازاری نہ ہو اور ان کے مقدّس جگہوں کی کسی بھی صورت میں بے حرمتی نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ اسلام میں تمام مذاہب کا احترام فرض کیا گیا ہے لہذا احترام انسانیت اور احترام مذاہب پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہوگا ۔صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ،اس سےدو دن پہلے میں نے گردوارہ جوگن شاہ کا دروہ کیا ہے،میری یہ کوشش ہے کہ جہاں پہ اقلیتیں میں وہاں جاؤں۔دوتین ہفتے پہلے میں مسجد مہابت خان بھی گیا وہاں نماز بھی پڑھی ،رحمان بابا کے مزار پر گیا۔ایسی جگہیں جو خیبرپختونخوا یا پشاور میں ہیں میں نے ایک ٹاسک قائم کیا کہ میں ان جگہوں پر جاؤں ۔آج میں ان کے پاس چرچ میں آیا ہوں ۔دو دن پہلے میں گردوارہ میں گیا،اسی لیے گیا کہ وہاں کی اقلیتیوں کو بھی پتہ ہو کہ پاکستان کی ریاست ،پاکستان کی حکومت آپ کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ھم صرف اس دن ہی نہ کھڑے ہوں” خدا نہ کرے “جب کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو۔۔ہم آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی ریاست آور پاکستان کا آئین نے ہماری اقلیتیوں کو اکٹھا کیا، بانی پاکستان کے قائد اعظم محمد علی جناح نے اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے واضح پالیسی دی آئین پاکستان میں اقلیتوں کو ہر لحاظ سے ازادی اور تحفظ حاصل ہے پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتیوں کے حقوق وتحفظ کی بات کرتی ہے بعد ازاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے رہنماوں اور کارکنوں سے بھی ملاقات اپنے مسائل بیان کیئے جنکے حل کی انہوں نے مکمل یقین دہانی کروائی ہے ۔
نوٹ: وائیٹ پوسٹ کے کسی بھی آرٹیکل، کالم یا تبصرے میں لکھاری کی ذاتی رائے ھے جس سے ادارے کا متفق ہونا قطعاً ضروری نہیں۔