جشن آزادی کی خصوصی عبادت کا انعقاد

 

( تحریر و فوٹو گرافی: عوبید بھٹی )

آج صبح سے آل سینٹس چرچ کوہاٹی گیٹ پشاور میں 14اگست کی خصوصی عبادت کا انعقاد کیا گیا۔پادری شہزاد مراد وکر انچارج آل سینٹس چرچ کوہاٹی گیٹ اورپیریش وکلیسیا کے معززین نے ملکی سلامتی وترقی کے لیے دعائیں مانگی۔عبادت کے آخر میں حصول آزادی کی کی جدو جہد مسیحیوں کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔تقسیم پنجاب کے وقت مسیحی رہنماؤں کے قیمتی ووٹوں کے دینے سے موجودہ صوبہ پنجاب پاکستان معرضِ وجود میں آیا اور پاکستان کا حصہ بنا دیا گیا ۔
پاکستان میں بسنے والے مسیحیوں کا کردار قیام پاکستان سے لے کر اب تک، ملکی تعمیر و ترقی میں نمایاں اور باوقار رہا ہے خاص طور پر تعلیم اور صحت، کھیل،سول وعسکری اداروں کے شعبوں میں مسیحیوں کا بھرپور کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔ پاکستانی مسیحی اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنی ریاست کے شانہ بہ شانہ کھڑے ،اور اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔


مسیحی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے بہت سی ایسے اشخاص صحت ،تعلیم ،پولیس،اعلیٰ عسکری اداروں،نہ صرف اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں بلکہ بیین القوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں مصروف عمل ہیں اور وہ وقتًافوقتًا اپنی تعلیم وتدریس کا حوالہ دیتے ہیں کہ ہم کن کن اداروں سے فارغ التحصیل ہو کر اس مقام پر پہنچے ہیں
عبادت کے بعد چرچ پیرش کے ساتھ مل کر جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹا گیا، اور جشن آزادی کی مناسبت سے اظہارِ یکجہتی ریلی بھی منعقد کی گئی جو چرچ سے شروع ہو کر کوچی بازار سے گزرتی ہوئی قصہ خوانی بازار میں اختتام پزیر ہوئی ۔
ایک مشترکہ منعقدہ تقریب میں شریک علامہ مقصود احمد سلفی ودیگر شرکاء نے اپنے الفاظ میں اقلیتیوں کے اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ مسیحیوں کی طرح دیگر اقلیتیں ہندو ،سکھ بھی ملکی تعمیر وترقی میں اپنا کردار بھرپور و بخوبی نبھا رہی ہیں۔اقلیتوں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں،ریاست پاکستان میں بسنے والی اقلیتیوں کی جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت وقت کی ہے۔علامہ مقصود احمد سلفی، پادری شہزاد مراد و پیرش اراکین نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے چڑیا گھر میں منعقد تقریب کے بعد شجر کاری مہم کے دوران پودے بھی لگائے اور کہا کہ موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے نہ صرف ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے بلکہ اس کے بعد ان پودوں کی شجر کے بعد نگہداشت کی بھی ضرورت ہے ۔

By admin

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from دی وائیٹ پوسٹ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading