نیوز ڈیسک
ساہیوال انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی انٹرنیشنل تنظیم CTS پاکستان کی جانب سے غریب خواتین کی ترقی کیلئے جنوبی پنجاب میں ٹیکنیکل ٹریننگ کا آغاز کر دیا جس میں خواتین کیلئے بیوٹیشن سنٹر اور سلائی سینٹرز کھولے جائیں گے اس موقع پر خواتین کیلئے ایک ٹریننگ ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا CTS کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مس کیتھرین سپنا نے CEO مسٹرعاشر سرفراز کہ ہمراہ ضلع وہاڑی کہ علاقہ براکہ چرچ اور ہڑپہ کہ نواحی گاؤں 190/9ALگاسپل بیپٹسٹ چرچ میں سلائی سنٹر کی افتتاحیہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کہ پسماندہ علاقوں میں خواتین کی ترقی کی CTS کے زیر اہتمام ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کا افتتاح کر دیا گیا ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کی خواتین ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ایک باوقار زندگی بسر کر سکیں اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے مسٹر ولسن رضاکوارڈینیٹر CTSجنوبی پنجاب ۔ بشپ ابراہام عظیم ڈینیل اور مسز سائرہ ڈینیل کہ ہمراہ انکی نشاندہی پرضلع وہاڑی براقہ چرچ اور ہڑپہ میں بپٹسٹ گاسپل چرچ میں دو سلائی سینٹرز کا افتتاح کر دیا گیا ہے سینٹرز کے انچارج کوسلائی مشینیں اور دیگر سامان سپرد کر دیا گیا ہے تاکہ اس کام کو جلد از جلد شروع کیا جا سکے اور ان علاقوں کی خواتین ہنر مند بن کر اپنےخاندان کی ترقی اہم کردار ادا کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ CTS پاکستان انٹرنیشنل کے وکلا کی بڑی ٹیم کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ملک بھر میں لیگل ایڈفراہم کرتی ہے کم عمر بچیوں کے سے زیادتی خواتین کی عصمت دری کم عمری کی شادیاں جبری مذہب تبدیلی اور جبری مشقت کے خاتمے کیلئے ہمارے وکلا کی ٹیم دن رات لوگوں کو انصاف دلوانے کیلئے سرگرم ہیں ۔