ڈاکٹر ڈیفنی سوارس عالمی اعزاز کے لٸے منتخب

تحریر: ایاز مورس

مجھے یہ خبر سناتے ہوئے انتہائی خوشی اور شادمانی محسوس ہو رہی ہے کہ
Carousel Moms Business and Leadership Coaching
کی سربراہ ڈاکٹر ڈیفنی سوارس Dr. Daphne Soares
کو لندن میں ”ویمن چینجنگ دی ورلڈ ایوارڈز“ 2024 کے لیے تین مختلف شعبوں میں بطور فائنلسٹ منتخب کیا گیا ہے۔
ان تین کیٹگری میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں۔
1: سال کا بہترین کاروبار
2: عالمی سطح پر مثبت اثرات
3: پیشہ ورانہ شعبوں میں موثر خواتین

یادرہے کہ ڈاکٹر ڈیفنی سورس ( پنٹو) کا تعلق کراچی کے ایک معزز کاتھولک مسیحی خاندان سے ہے۔ اور وہ اب دوبٸی میں قیام پذیر ہیں۔ اُن کے والدین (مرحوم) فرینک اور ای سی پنٹو، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سندھ کے نام سے مشہور ہیں۔ اُنہوں نے کوئٹہ اور کراچی میں سینٹ جوزف کانونٹ ہائی اسکول سے ابتداٸی تعلیم حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر سوارس سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل کراچی اور دبئی میں سینٹ میری کاتھولک چرچ سے عملی طور پر وابستگی برقرار رکھی ہوٸی ہیں۔

وہ بزنس کوچنگ، لیڈرشپ ڈویلپمنٹ، اور نیورو لینگوئسٹک پروگرامنگ (NLP) میں ایک سرکردہ شخصیت ہیں۔ ڈاکٹر سوارس Carousel Moms Business اور Leadership Coaching کی محرک قوت ہیں۔ ان کا سفر مختلف تجربات سے مزین ہے۔ جن میں کٸی بین الاقوامی کارپوریشنز میں اہم سینئر ایگزیکٹو عہدوں سے لے کر گھر بنانے کی کثیر جہتی ذمہ داریوں کو قبول کرنا، اُن کے سفر کا حصہ رہا ہے۔ وہ اپنی کارپوریٹ کامیابیوں سے ہٹ کر، مختلف شعبوں بشمول کلیسائی سرگرمیوں ، کاہنوں کی معاونت اور مشاورت، اور نوجوانوں کی خدمت میں فعال کردار ادا کررہی ہیں۔

اُنہوں نے کاؤنسلنگ، ہپناٹزم اور سائیکو تھراپی کی بھی باقاعدہ تعلیم وتربیت حاصل کی ہے۔ ان کی ادبی کامیابیاں بھی قابل ذکر ہیں۔ وہ 15 سے زائد بین الاقوامی بیسٹ سیلرز کتابوں کی مصنف بھی ہیں۔ جس میں عالمی شہرت یافتہ مصنف لیس براؤن کے ساتھ باہمی اشتراک سے لکھی گئی کتاب بھی شامل ہے۔ مزید برآں، وہ ایک بین الاقوامی موٹیویشنل سپیکر اور لیڈر کے طور پر اپنی مہارت اور اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں، جو ان کے ممتاز کریئر کی عملی مثال ہے۔ جو کوچنگ کے میدان میں بطوررہنما ان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ ڈاکٹر ڈیفنی کے شاندار کیریئر کا خاصہ ان کی اختراعی اور اہم حکمت عملیوں میں پنہاں ہے۔ جو افراد اور کارپوریٹ سیکٹر کے اندر فطری صلاحیتوں کی کھوج میں مسلسل غیر معمولی نتائج فراہم کرتی ہے۔ ان کے تجربے میں ہر کلائنٹ کی مخصوص ضروریات کو قریب سے سمجھنے کے لیے ایک غیر متزلزل لگن ہے۔ جو ان کی کوچنگ پریکٹس کو ایک مخصوص اور گہرے ذاتی رابطے کے ساتھ شامل کرتا ہے۔

عالمی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی پرجوش خواہش سے متاثر ہو کر، انہوں نے خود ایک تبدیلی کا سفر شروع کیا، اور اپنا کاروبار شروع کیا۔ Carousel Moms Business and Leadership Coaching کے ذریعے، اُنہوں نے ان گنت خواتین کو ان کے کاروباری خوابوں کی تعبیر کی طرف رہنمائی کی ہے، انہیں مالی آزادی حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے، خود اعتمای کی کمی اور نفسیاتی رکاوٹوں کے خلاف ان کی شخصیت کو مضبوط کیا ہے، اور ان کی فطری صلاحیتوں کو پروان چڑھایا ہے۔ روابط کے لیے ایک قابل ذکر مہارت کے ساتھ، وہ اپنے کلائنٹس کی مخصوص ضروریات اور ترحجات کے مطابق ہم آہنگ ہونے کے لیے اپنے طریقہ کار کو تیار کرتی ہیں جو بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ذاتی مصروفیات کے درمیان منتقل کرتی ہیں۔

دی ویمن چینجنگ دی ورلڈ ایوارڈز ، سارہ فرگوسن، ڈچس آف یارک ، اوپرا ونفری اور ڈاکٹر ٹیرائی ٹرینٹ کی جانب سے شاندار عالمی کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کی کامیابی کا جشن منانے اور اُن کی خدمات کو تسلیم کرنے کے لٸے پیش کیا جاتا ہے۔ ایوارڈز کو ان خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو تسلیم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو دُنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ دُنیا میں تبدیلی لانا ایک مشکل کام ہو سکتا ہے اور ڈاکٹر ڈیفنی سورس دوسروں کو مشورہ دیتی ہیں جو مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنی زندگی کے سفر پر عمل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

”ہم اپنی منزل کی طرف جانے والے پیچیدہ راستے پر ہر آگے بڑھتے ہوئے قدم کو نہایت اہمیت حاصل ہے، جو ہمیں نہ صرف حتمی منزل بلکہ سارے سفر کے دوران تجربات کے پیچیدہ عمل کو بھی پسند کرنے پر متحرک کرتی ہیں۔
یہ اس سفر کا حصہ ہے، جس کی خصوصیات اس کے بہاؤ، چیلنجوں اور کامیابیوں سے ہوتی ہے، کہ ہم ترقی اور تبدیلی کے حقیقی جوہر کا پتہ لگاتے ہیں۔ اورہمارے اندر خود آگاہی اور ارتقاء کے گہرے احساس کو فروغ دیتے ہیں۔“

ڈاکٹر سورس نے اپنے پورے کیرئیر میں قابل ذکر سنگ میل عبور کیے ہیں، اُنہیں مختلف بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے کئی عالمی ریکارڈ بھی قائم کٸے ہیں اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے، اور وسیع پیمانے پر اپنی منفرد پہچان بناٸی ہے۔ ان کے کارنامے بین الاقوامی ٹیلی ویژن پر نشر ہوۓ، عالمی میگزین اور دُنیا بھر کے اخبارات میں نمایاں پر شاٸع ہوئے ہیں۔ وہ اپنی شاندار کامیابی کا سہرا خُدا کے فضل اور اپنے والدین کو قرار دیتی ہیں۔ ان کے عظیم ترین رول ماڈلز، اُن کے والدین فرینک اور ای سی پنٹو ،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ہیں۔

اس کے علاوہ اُن کے شوہر کا کردار بھی قابل ذکر ہے، اُن کو اپنے دو بچوں کی معاونت بھی حاصل ہے، اور ان کے بھائی اور انکا خاندان اُن کو ثابت قدمی عطا کرتا ہے۔ وہ اپنی انتھک کوششوں کے ذریعے دُنیا بھر میں اثر و رسوخ کو فروغ دینے کے لٸے اپنے جنون میں پختہ عزم کے ساتھ قائم ہیں اور اپنی عظمت کو اپنے پیچھے چھوڑنا چاہتی ہیں جو عرصے تک برقرار رہے۔

مسقبل کی جانب دیکھتے ہوئے، ان کا نقطہ نظر ثابت قدم رہنا ہے۔ وہ خواتین میں مسلسل تحریک اور اُن کو بااختیار بنانے کا عہد کرتی ہیں، چاہے وہ ڈیجیٹل میدان میں ہو یا عملی مقابلوں میں، ان کا سب سے بڑا مقصد ہر فرد کو ان کی اپنی صلاحیتوں پر اعتماد پیدا کرنا ہے، اور انہیں غیر متزلزل ایمان اور عزم کے ساتھ چیلنجوں کو قبول کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ماسٹر ٹی وی کو 2021 میں ڈاکٹر سورس کا انٹرویو کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جب وہ Yahoo Finance کی طرف سے بین الاقوامی سطح پر ٹاپ 10 خواتین کوچز میں شامل ہوئیں۔ اس فہرست میں ٹونی رابنز جیسے مردوں، عالمی شہرت یافتہ کوچز بھی شامل ہیں۔ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک حقیقی محرک اور رول ماڈل ہیں۔ وہ پاکستان اور ہماری کمیونٹی کا فخرہیں۔ جس پر ہمیں ناز ہوناچاہے

By admin

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from دی وائیٹ پوسٹ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading