ایسٹر مشاعرہ شان صلیب

 

رپورٹ: یونس کھوکھر

مورخہ 16 مارچ،2024 آس ادبی فورم اور منسڑی آف جیزز کرائسٹ کے اشتراک سے لاھور میں ایسٹر کے موقع پر شانِ صلیب کے عنوان سے منعقد ہوا پروگرام کی صدارت
پرائیڈ آف پرفارمنس لیجنڈ شاعر جناب نذیر قیصر نے کی۔ مہمان خصوصی ریورنڈ بشپ توقیر اِلہی گل اور مہمان اعزاز جناب فراز ملک تھے. نظامت آس ادبی فورم کی چیئرپرسن محترمہ آسناتھ کنول نے کی. صدر آس ادبی فورم جناب آصف عمران نے مہمانوں کو ہار پہنائے. پروگرام کا آغاز جناب عرفان نشاط چوہدری صاحب نے دُعا سے کیا. جناب یوحنا جان نے شان صلیب کے موضوع پر بہت مدلل اور خوبصورت ابتدائیہ گفتگو کی. شانِ صلیب کے موضوع پر تمام شعراء اکرام نے بہت اعلیٰ کلام پڑھا. تمام شعراء نے نظموں، غزلوں کا نذرانہ عقیدت پیش کیا

.جن شعراء نے کلام پڑھا ان میں محترمہ آسناتھ کنول، جناب ڈیوڈ پرسی، جناب عرفان نشاط چوہدری، جناب آصف عمران، جناب عزیز عاصر، جناب فراز ملک(مہمان اعزاز) شامل ہیں. مہمان خصوصی ریورنڈ بشپ توقیر اِلہی گل نے شانِ صلیب پر بہت بابرکت کلام پیش کیا. صدر مشاعرہ جناب نذیر قیصر نے شانِ صلیب کے موضوع پر بہت خوبصورت گفتگو کی. اُنھوں نے آس ادبی فورم کی حسب روایت کامیاب اور منفرد تقریب کے انعقاد پر آس ادبی فورم کو خصوصی مبارکباد دی.جناب نذیر قیصر نےاپنے نادر اسلوب کے مطابق بہت عمدہ اشعار پڑھے. اُن کی اہلیہ محترمہ عابدہ قیصر کی شمولیت نے پروگرام کو رونق بخشی.

By admin

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from دی وائیٹ پوسٹ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading