تحریر آصف امین

ایک اور سال اختتام پذیر ہوا اور نئے سال کی آمد ہوئی گزشتہ سال کے گزرے ہوئے ایام پر غور و فکر کریں تو ہمارے کتنے اپنے جاننے والے تھے جو اس جہاں سے دار فانی کو رحلت فرما گئے ہم نے خود سے کیے کتنے وعدے پورے کیے ؟
ہم نے اپنے آپ کو آنے والے سال کے لیے کتنا تیار کیا ہے ؟
سال کا بدلنا دراصل ایک ہندسے کی تبدیلی ہی ہے لیکن اس ہندسے کی تبدیلی کو مبارک باد دینے اور خوشی بھرے پیغام دینے سے ہزار درجہ بہتر ہے ہم اگلے 365 دنوں کی منصوبہ بندی کریں اور اگلے سال کی منصوبہ بندی کریں اور اس منصوبہ بندی پر عمل درآمد کرنے کی بھر پور کوشش کریں پھر تو اگلا سال آپ کے لیے مفید ہو سکتا ہے اور آپ کے خوابوں کی تکمیل بھی ہو گی ورنہ ہر سال کی طرح یہ نیا سال بھی گزر ہی جائے گا کیوں کہ وقت کبھی جمود کا شکار نہیں ہوتا وقت کا پہیہ اپنی رفتار سے چلتا رہتا ہے اب آپ پر منحصر ہے آپ اپنے وقت کو کیسے صرف کرتے ہیں اور آپ نئے سال کو کیسے کارآمد بنانے کی کوشش کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید فرقان حمید میں واضع فرمایا ہے
“انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ سعی کرتا ہے”
اس سال اپنے اہداف مقرر کریں اور پھر ان اہداف کو پورا کرنے کی کوشش کریں اپنے آپ میں مثبت تبدیلیاں پیدا کریں
یہ زندگی کا سال و ماہ گزرنے کا سفر ایسے ہی جاری و ساری رہنا ہے اور اگر آپ نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی اور گزشتہ سال کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا تو پھر آپ کا سال نو کا جشن منانا اور مبارک باد دینا ایک رسمی کاروائی کے سوا کچھ بھی نہیں
بقول شاعر:
یہ جو ماہ و سال ہیں خواب ہیں
ان کے پیچھے نہ دوڑ، سراب ہیں
حقیقت میں ہر انسان کو خود کا محاسبہ کرنا چاہیے
آیا اس نے گزرے سال میں کیا کچھ پایا اور کیا کھویا ؟
وہ کون سی مشکلات تھیں جن سے ان کو نبردآزما ہونا پڑا اور اس میں اس کو کہاں تک کام یابی حاصل ہوئی ؟
آیا گزرے سال میں خود سے کیے دعوے و وعدوں کو عملی جامہ پہنایا یا پھر بس منصوبہ بندی کی حد تک رہا ؟
گزرے سال میں کی جانی والی غلطیوں سے سیکھیں اور وہ عوامل جنھوں نے آپ کے اہداف کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں رکاوٹیں کھڑی کی ان رکاوٹوں اور مشکلات سے گھبرانے کی بجائے نئے عزم و حوصلے سے خود کو تیار کریں
ورنہ نئے سال کی مبارک باد دینے سے نیا سال مبارک نہیں ہونے والا اگر آپ خود کو نئے سال کے مطابق تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو خود کو بدلنا ہو گا اپنے اپنے آپ کو حالات کے سانچے میں ڈھالنا ہو گا تبھی آپ کے سارے خواب حقیقت کا روپ دھار سکتے ہیں کیوں کہ خوابوں کی تکمیل کے لیے” کچھ نہیں بہت کچھ کھونا پڑتا ہے”
آنے والے سال کے لیے نیک خواہشات اللہ رب العزت آپ کو نئے سال میں کامیابی و کامرانی سے سرفراز کرے اور خود کو اپنے سال نو کے مطابق تبدیل کرنے کا جو عظم و ارادہ رکھتے ہیں اس پر ثابت قدم رکھیں۔

بقول شاعر
خدا کرے کہ نئے سال کی یہ صبحِ نو
ہزار خوشیاں لائے، لاکھ روشنی دے

 

نوٹ: وائیٹ پوسٹ کے کسی بھی آرٹیکل، کالم یا تبصرے میں لکھاری کی ذاتی رائے ھے جس سے ادارے کا متفق ہونا قطعاً ضروری نہیں۔

By admin

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from دی وائیٹ پوسٹ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading