نیوز ڈیسک
میزنوڈ کالج ( رپوٹ ،یوحناجان ) یوحنا آباد لاہور میں روزوں کے ایام اور آغاز ایمانی و روحانی لحاظ سے کیا گیا۔ روزہ انسان کی جسمانی و روحانی اصلاح و تربیت کا ذریعہ ہے جو براہ راست خدا اور انسان کے مابین تعلق کی استواری کا سبب ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی 14فروری 2024ء کو باقاعدہ آغاز راکھ کے بدھ سے ہوا۔ جہاں پوری دنیا کے مسیحی ماتھے پر راکھ لگا کر تعظیمی اور الہٰی اصول کا اقرار کرتے ہیں۔
اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے میزنوڈ کالج یوحنا آباد لاہور میں راکھ کے بدھ اور روزوں کے آغاز کے حوالہ سے خدا کے حضور پاک ماس کی قربانی گزرانی گئی جس کی قیادت ریورنڈ فادر خان پولوس سپیرئیر او ۔ایم ۔آئی اور ان کے ہمراہ ریورنڈ فادر پرویز رضا او۔ ایم۔آئی کالج ایڈمنسٹریٹر نے کی۔ میزنوڈ کالج کے طلبا و طالبات، اساتذہ ، اسٹاف اور کینن اسکول ٹرسٹ کے طلباوطالبات اور اساتذہ و اسٹاف نے ایمانی و روحانی ولولہ سے
شرکت کی۔
فادر خان پولوس نے پیغام میں روزہ اور اس کی روحانیت ، خدا کی الوہیت ، اور انسانی زندگی پر ہونے تاثرات کو سادہ گوئی میں بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی اپنی بُلاہٹ کی پہچان ہے ، اپنی اصلیت کو جاننے کا موقع ہے ۔ پاک کلام کا مرکز جو ہمارے نجات دہندہ کے الفاظ ہیں وہ بھی توبہ اور تبدیلی پر مبنی ہیں۔ روزہ ایک روحانی مشق ہے جو کتھارسس کا ذریعہ ہے مگر افسوس ان دنوں غیرضروری سوالات میں کُھو کر اپنے آپ کی پہچان سے عاری ہو گئے ہیں۔ یہ سفر جانچ پڑتال ، اپنے آپ کی پرکھ اور خدا میں چلنے کا موقع ہے۔ ہمیں ان تمام غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کرکے خُدا کی طرف مڑنا ہوہے۔ روزے کا مطلب ٹوٹا ہوا رشتہ جوڑناہے ، خدا میں پیوستہ ہونا ہے۔ روزے کا مقصد نصحیت آمیزی جو خدا سے میل کروانا ہے۔ مقدس پولوس رسول کی زبانی بھی یہی ملا کہ” خدا سے میل کرو۔” ہماری منزل خدا کے ساتھ جڑنا اس کی بحالی کےلیے جو چیز معاونت کرے وہ روزہ ہے۔ اگر یہ تبدیلی نہیں تو وہ روزہ نہیں ۔
اس راکھ کو سمجھنا ضروری ہے جو ماتھے پہ لگ کر اصلیت سے آگاہ کرتی ہے۔ اس کے بعد تمام حاضرین نے ماتھے پہ راکھ لگا کر اپنی شروعات اور ابتداء پر غوروفکر کیاکہ تو خاک ہے اور پھر اسی میں لوٹ جائے گا۔ تمام طلبا و طالبات و اساتذہ نے اس ایمانی سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خدا کے حضور اپنی گزارشات پیش کیں۔ اس کے ساتھ ابدی دسترخوان سے نجات کی روٹی لی اور اپنے آپ کو توبہ اور تبدیلی سے وابستہ کرنے کے اس موقع کو پایا۔